Fatwa Online

کیا واجب میں تاخیر کی صورت میں‌ سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟

سوال نمبر:1366

اگر ایک آدمی چار رکعت پڑھ رہا ہے اور دوسری رکعت کے بعد التحیات کے بعد درود شریف پڑھ لیتا ہے اور یاد آنے پر وہ تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے اور اسی طرح چار رکعتیں پوری کرتا ہے، تو کیا اس کو سجدہ سہو کرنا ہوگا۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ خان

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء

موضوع:واجب  |  نماز  |  عبادات

جواب:

جی ہاں! واجب میں تاخیر کی صورت میں سجدہ سہو کرنا پڑے گا۔ اگر دوسری رکعت کے بعد درود شریف پڑھ لیتا ہے اور یاد آنے پر وہ کھڑا ہو کر اپنی نماز مکمل کرتا ہے تو ایسی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 16 April, 2024 01:43:23 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1366/