Fatwa Online

نماز میں کسی رکعت کے بھولنے پر نماز کیسے ادا کریں گے؟

سوال نمبر:1335

السلام علیکم! نماز پڑھتے ہوئے مجھے بار بار یہ محسوس ہوتا ہے کہ ریح کی وجہ سے وضو ٹوٹ گیا ہے۔ میں بہت زیادہ نہیں کھاتا ہوں اور واک بھی کرتا ہوں۔ یہ اتنی مرتبہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھی بار بار وضو کرتا ہوں اور آخر نماز چھوڑ دیتا ہوں۔ سمجھ نہیں آتی کہ یہ ہوا خارج بھی ہوئی ہے یا میرا وہم ہے؟ کوئی واضح آواز نہیں ہوتی نہ ہی بدبو۔ کبھی کبھی اس کے بعد ہوا بھی نکل جاتی ہے جو کہ محسوس بھی ہوتی ہے۔ یہ پیٹ میں ہونے والی گڑ گڑ کی آواز سے بھی مختلف ہے۔ بس پیٹ میں ہلکی سی آواز محسوس ہوتی ہے۔ مجھے وہم بھی رہتا ہے کبھی کبھی اور کبھی کبھی نماز میں رکعت کی تعداد بھی بھول جاتی ہے۔ پریشان ہوں رینمائی فرمائیں۔ شکریہ۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ی-ا

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 جنوری 2012ء

موضوع:وضوء  |  نماز  |  عبادات

جواب:

اگر آپ نماز میں اکثر بھول جاتے ہیں تو آپ شرعی طور پر معذور ہیں۔ لہذا جس رکعت پر آپ کو یقین ہو اسی سے باقی نماز کی بنیاد رکھیں۔ مثلاً نماز کے دوران اگر آپ بھول گئے اور آپ کو یقین ہے کہ تیسری رکعت ہے یا غالب گمان ہے تو آپ تیسری رکعت سے ہی بنا رکھیں گے۔ اور چوتھی ملا کر نماز مکمل کریں گے۔ البتہ اگر آپ کبھی کبھار بھولتے ہیں۔ اکثر نہیں تو ایسی صورت میں اگر آپ کو یقین ہو کہ فلاں رکعت ہے تو ٹھیک ہے۔ ورنہ از سر نو نماز ادا کریں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 18 April, 2024 05:49:07 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1335/