Fatwa Online

کیا ذوالجناح کا لفظ استعمال کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:1267

کیا ذوالجناح کا لفظ استعمال کرنا گناہ ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ارسلان فاروقی

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

ذوالجناح کا لفظی معنیٰ ہے ’’پروں والا‘‘، یہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اس گھوڑے کا نام تھا جس پر آپ معرکۂ کربلا میں سوار تھے۔ اہلِ تشیع محرم الحرام میں اس کی شبیہ نکالتے ہیں، اور اسے ’شبیہِ ذوالجناح‘ کا نام دیتے ہیں۔ یہ حضرات تعظیماً ایسا کہتے ہیں، اس لیے ایسا کہنے میں کوئی گناہ نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 25 April, 2024 10:59:44 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1267/