Fatwa Online

غیر مسلموں سے کس حد تک تعلقات رکھنے چاہییں؟

سوال نمبر:1248

السلام وعلیکم جناب، میں اگلے ماہ فیملی کے ساتھ آسٹریلیا جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ مسلمانوں کو غیر مسلم ممالک میں کیسے رہنا چاہیئے؟ اور لوگوں سے کیسے اور کہاں تک معاشرت رکھنے چاہیئے جہاں دیگر فرقوں کے لوگ بھی ہوں اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: بلال

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2012ء

موضوع:معاملات

جواب:

غیر مسلم لوگوں کے ساتھ برابری کے تعلقات رکھنے چاہیں۔ ایسے تعلقات ہونے چاہیے جس سے ہماری قومی غیرت مجروح نہ ہو۔ اپنے عقائد کی حفاظت کریں اور ایسے لوگوں کے ساتھ ہی زیادہ تعلقات قائم رکھیں جن کا عقیدہ درست ہو، بد عقیدہ لوگوں سے اجتناب کریں۔ مختصراً یہ کہ ضرورت کے مطابق دوسروں سے تعلقات رکھنے چاہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:حافظ محمد اشتیاق الازہری

Print Date : 26 April, 2024 11:19:08 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1248/