Fatwa Online

قومی بچت سکیم سے حاصل ہونے والا منافع جائز ہے یا نہیں؟

سوال نمبر:1208

کیا قومی بچت بنک پاکستان میں رقم جمع کروانے پر جو ماہانہ یا سالانہ منافع حاصل ہوتا ہے، سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مظہر

  • مقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 06 اکتوبر 2011ء

موضوع:نفع و نقصان شراکتی کھاتہ

جواب:

P.L.S اکاؤنٹ نفع و نقصان کی بنیاد پر مضاربت کی ایک جائز صورت ہے، اس کے علاوہ باقی اکاؤنٹس میں ماہانہ یا سالانہ فکس منافع دیا جاتا ہے، جو کہ ناجائز ہے اور سود ہے۔ آپ کو چاہئیے کہ P.L.S اکاؤنٹ میں اپنی رقم جمع کروائیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 12:09:57 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1208/