Fatwa Online

کیا کوئی مسلم عورت کسی غیر مسلم سے شادی کے بعد مغفرت کی متحمل ہوگی؟

سوال نمبر:1203

السلام علیکم اگر کوئی مسلم عورت کسی غیر مذہب سے شادی کر لے اور بچے بھی ہو جائیں تو کیا اس کی مغفرت ہے؟ مسلم عورت اپنے دین کی متحمل ہی رہی ہو اور اپنے نماز روزہ کی باپندی بھی کرتی رہی ہو۔ تو کیا اسلام میں اس کو مغفرت حاصل ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: صائمہ خان

  • مقام: انگلینڈ
  • تاریخ اشاعت: 06 اکتوبر 2011ء

موضوع:نکاح

جواب:

کسی مسلمان عورت کا غیر مسلم سے نکاح کرنا حرام ہے اور یہ نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ اس عورت نے حرام کام کیا ہے۔ اللہ تعالی سے اخلاص کے ساتھ توبہ کرے اور اس غیر مسلم شخص سے فوراً الگ ہو جائے۔ اللہ پاک بخشنے والا مہربان ہے، توبہ کا دروازہ قیامت تک کھلا ہے، لیکن آئندہ کے لیے ایسا فعل ہرگز نہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 06:24:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1203/