Fatwa Online

کیا مسجد سے قرآن پاک گھر لا کر پڑھ سکتے ہیں؟

سوال نمبر:1200

کیا مسجد سے قرآن پاک گھر لا کر پڑھ سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ہادی

  • مقام: گجرات، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 ستمبر 2011ء

موضوع:تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |   مسجد کے احکام و آداب

جواب:

چونکہ عام طور پر قرآن مجید کی تلاوت مسجد میں کی جاتی ہے اس لیے قرآن مجید وقف کرنے والے مسجد میں رکھ دیتے ہیں، اگر مسجد انتظامیہ کی طرف سے یہ پابندی نہ ہو کہ قرآن مجید مسجد سے باہر لے جانا منع ہے، تو پھر مسجد سے قرآن لا کر گھر پڑھ سکتے ہیں یا ان سے پوچھ کر لائیں، اگر پابندی ہو تو پھر جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 28 October, 2021 10:26:43 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1200/