Fatwa Online

ناپاک کپڑوں کو پاک کیسے کیا جائے؟

سوال نمبر:1169

السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کیا پیشاب کے قطرے آنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ اور اگر ہو جاتے ہیں تو ان کو پاک کیسے کیا جائے؟ والسلام

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالرشید

  • مقام: سعودیہ عریبہ
  • تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2011ء

موضوع:متفرق مسائل  |  نجاستیں   |  طہارت

جواب:

کپڑوں کو جب کوئی بھی نجاست لگ جاتی ہے تو اسے پاک کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ پاک پانی سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوئے یعنی پہلے پانی ڈال کر خوب مَلے، پھر تین مرتبہ پانی ڈال کر ہر بار نچوڑے تو کپڑا پاک ہو جائے گا، اگر کوئی ایسی چیز ہے جو قابل نچوڑ نہیں ہے، مثلاً چٹائی وغیرہ تو تین مرتبہ پانی اوپر بہائے اور خوب کوشش کریں کہ نجاست دور ہو جائے اگر کوشش کے باوجود بھی نجاست کا رنگ یا کوئی داغ وغیرہ رہ جائے تو کوئی بات نہیں چیز پاک ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 26 November, 2020 07:47:34 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1169/