Fatwa Online

شیعہ کو شیعہ اور وہابی کو وہابی کیوں کہتے ہیں؟

سوال نمبر:1083

شیعہ کو شیعہ اور وہابی کو وہابی کیوں کہتے ہیں؟ اگر ان کے عقائد صحیح ہیں تو یہ سنی کیوں‌ نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد زبیر قادری

  • مقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 جون 2011ء

موضوع:عقائد

جواب:

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں لوگ دو فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔ جو لوگ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی حمایت میں تھے، ان کو شیعان علی کہتے ہیں اور جو لوگ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں تھے، ان کو شیعان امیر معاویہ کہتے ہیں۔

وہابی وہ لوگ ہیں جو محی الدین عبدالوہاب نجدی کے پیروکار ہیں۔ یہ لوگ خود بخود اہل سنت و الجماعت سے الگ ہوگئے اور غلط عقائد پر ڈٹے رہے۔ ان کو کسی نے نکالا نہیں اور خود کسی لالچ میں آگئے۔

سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے تابع لوگ اہل سنت و الجماعت ہیں اور یہ نام حدیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 April, 2024 08:10:11 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1083/