Fatwa Online

کیا مردوں اور عورتوں کا اکٹھا ہو کر ایک ہی جگہ واعظ و نصیحت سننا‌ جائز ہے؟

سوال نمبر:1042

مردوں اور عورتوں کا اکٹھا ہو کر ایک ہی جگہ مسجد یا کسی ہال میں واعظ و نصیحت سننا کیسا ہے؟ جب کے پردہ کا بھی انتظام نہ ہو، برائے مہربانی راہنمائی فرمائیے۔ جزاکم اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عمر الحق

  • مقام: ڈنمارک
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2011ء

موضوع:متفرق مسائل  |  مسجد کے احکام و آداب

جواب:
مردوں اور عورتوں کا اختلاط حرام ہے البتہ کسی محفل میں شرکت کے دوران مناسب پردہ میں الگ الگ بیٹھے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 03:43:07 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1042/