زکوۃ کن لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:923
کیا کم آمدنی والی بہن کے بچوں کی سکول فیس کے لیے زکوۃ دی جا سکتی ھے؟

کیا زمین پر زکوۃ لاگو ہے؟ جائیداد کی زکوۃ پر تفصیلی جواب دیجئے۔ جزاک اللہ۔

  • سائل: سلمان ازمیمقام: ابو ذہبی
  • تاریخ اشاعت: 26 اپریل 2011ء

زمرہ: زکوۃ  |  عبادات

جواب:
اپنے غریب بہن بھائیوں کو زکوۃ دینا باعث ثواب ہے۔ زکوۃ صرف اپنے والدین اور اولاد کو دینا جائز نہیں ہے باقی جتنے قریبی رشتہ دار ہیں سب کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔

(کتب فقه)

زمین اگر کاشتکاری اور گھریلو استعمال کے لیے خریدی ہے اور تجارت کی نیت نہیں ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ فصل پر عشر (زکوۃ) واجب ہے۔

پلاٹ اور تجارت کی نیت سے خریدی گئی زمین پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔ اگر زمین یا گھر کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدا ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ منافع اگر بقدر نصاب ہو جائے تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان