نیشنل ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:837
پاکستان نیشنل سیونگ سنٹر جو کہ حکومت کا ایک ادارہ ہے، آج کل پاکستان میں نیشنل ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ کی ماہانہ بچت سکیم پیش کر رہے ہیں۔ جس پر ماہانہ کافی اچھا پرافٹ دیتے ہیں۔ اس پرافٹ کے بارے پوچھنا تھا کہ یہ پرافٹ ہے یا سود۔۔۔ یہاں پاکستان میں کچھ علماء اسے سود اور کچھ اسے منافع کہ رہے ہیں۔ اصل میں نیشنل ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ پاکستان آرمی کا پیش کردہ ہے جو کہ اس پیسے سے پاکستان کے دفاع کے لئے سامان وغیرہ خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ لہُذا اس بنیاد پر علماء اسے پرافٹ کہ رہے ہیں۔ براہ کرم بتا دیں کہ یہ پرافٹ ہے یا سود۔۔۔ کیونکہ ہم اگر اپنے پیسے سے کوئی کاروبار نہیں شروع کر سکتے اپنی عمر کی وجہ سے تو اس قسم کی بچت سکیمیں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ شکریہ

  • سائل: ڈاکٹر شاہد امینمقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2011ء

زمرہ: سود

جواب:

اگر وہ آپکے ساتھ مضاربت کا معاملہ کرتا ہے جیسا کہ بنک میں پی ایل ایس اکاؤنٹ ہے تو یہ جائز ہے اس لیے کہ اس میں نفع نقصان کی بنیاد پر معاملہ ہوتا ہے اس میں کیھی نفع زیادہ اور کبھی کم ہوتا ہے۔ اگر فکس منافع ہے جیسا کہ دیگر اکاؤنٹ میں ہے تو پھر جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان