ایمان میں بدنی اعمال کی کیا حیثیت ہے؟


سوال نمبر:80
ایمان میں بدنی اعمال کی کیا حیثیت ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

زمرہ: عقائد  |  ایمانیات

جواب:
اصل ایمان صرف تصدیق قلبی کا نام ہے۔ بدنی اعمال اصلاً ایمان کا جزو نہیں البتہ کمال ایمان کی شرط ضرور ہیں لیکن وہ اعمال جو بالکل ایمان کے منافی ہوں ان پر عمل کرنے والے کو کافر کہا جائے گا۔ جیسے بت، چاند، سورج وغیرہ کو سجدہ کرنا، اسی طرح کسی نبی یا قرآن کریم، کعبہ معظمہ یا کسی سنت کی توہین کرنا یقینا کفر ہیں۔ جس شخص سے یہ افعال صادر ہوں اسے ازسرنو اسلام لانے اور (اگر شادی شدہ ہو تو) اس کے بعد اپنی عورت سے دوبارہ نکاح کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔