کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ 786 لکھا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:772
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ 786 لکھا جا سکتا ہے؟ یا 786 باسم اللہ کا نعم البدل ہو سکتا ہے؟

  • سائل: نوید احمد اندلسیمقام: بارسلونا، سپین
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2011ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:
بسم اللہ شریف کے فضائل اور برکات مختلف روایات سے واضح ہیں اس لیے 786 لکھنے سے بندہ ان تمام برکات سے محروم رہتا ہے۔

مسلمانوں کو چاہیے کہ ہر مقام پر جہاں تسمیہ لکھنا ہو پورا لکھنا چاہیے، ابجد کے اعداد استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ ماضی میں تمام مفسرین، محدثین، فقہا اور علماء مکمل تسمیہ لکھتے تھے اور اس پر تمام اہل اسلام کا عمل جاری ہے۔

اسی طرح صرف ص، رض اور رح لکھنا بھی درست نہیں ہے، ان کو بھی مکمل لکھنا چاہیے۔ خاص طور پر درود شریف تاکہ ثواب و برکات حاصل ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی