جواب:
لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ نماز ہوجاتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس لیے کہ وہ مکبرکے قائمقام ہے۔ مکبر سے مراد وہ شخص ہے جو امام کے پیچھے کھڑا ہو کر اونچی آواز میں اللہ اکبر اور ربنا لک الحمد پڑھتا ہے تاکہ پیچھے نمازیوں کو آواز پہنچ سکے، اس لیے مکبر بنانا جائز ہے۔ البتہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ لاؤڈ اسپیکر سے نماز ادا کرتے وقت کوئی عمل کثیر نہ ہو یعنی امام صاحب دوران نماز مائک کو بار بار درست نہ کریں۔ وغیرہ وغیرہ۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔