ایک دن کے اعتکاف کی قضا کا طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:653
ایک دن کے اعتکاف کی قضا کا طریقہ کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

:  ایک دن کے اعتکاف کی قضا کا طریقہ یہ ہے کہ اگر اعتکاف دن میں ٹوٹا ہو تو صرف دن کی قضا واجب ہو گی۔ یعنی قضا کے لئے طلوعِ فجر سے پہلے اعتکاف گاہ میں داخل ہو، روزہ رکھے اور اسی روز شام کو غروب آفتاب کے وقت اپنے اعتکاف گاہ سے باہر آجائے۔ دوسری صورت میں اگر اعتکاف رات کو ٹوٹا ہے تو رات اور دن دونوں کی قضا کرے، یعنی شام کو غروب آفتاب سے پہلے مسجد میں داخل ہو، رات بھر وہاں رہے روزہ رکھے اور اگلے دن غروب آفتاب کے بعد اعتکاف گاہ سے باہر نکلے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔