شب قدر کو مخفی رکھنے میں کیا حکمت ہے؟


سوال نمبر:649
شب قدر کو مخفی رکھنے میں کیا حکمت ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  عبادات

جواب:

:  دیگر اہم مخفی امور مثلاً اسمِ اعظم، جمعہ کے روز قبولیتِ دعا کی گھڑی کی طرح اس رات کو مخفی رکھنے کی بھی متعدد حکمتیں ہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

1۔ اگر لیلۃ القدر کو مخفی نہ رکھا جاتا تو عمل کی راہ مسدود ہوجاتی اور اسی رات کی عبادت پر اکتفا کر لیا جاتا۔ ذوقِ عبادت میں دوام کی خاطر اس کو آشکار نہیں کیا گیا۔

2۔ اگر بامرِمجبوری کسی انسان کی وہ رات رہ جاتی تو شاید اس صدمے کا ازالہ ممکن نہ ہوتا۔

3۔ اللہ تعالیٰ کو بندوں کا رات کے اوقات میں جاگنا بے حدمحبوب ہے۔ لیلۃ القدر کا تعین اس لئے نہیں فرمایا تاکہ بندے اس ایک رات کی تلاش میں پانچوں طاق راتوں میں جاگ کر اپنے رب کو مناسکیں۔

4۔ عدم تعیین کی ایک وجہ سے گناہگاروں پر شفقت بھی ہے، کیونکہ اگر علم کے باوجود اس میں گناہ سرزد ہوتا تو اس سے لیلۃ القدر کی عظمت مجروح کرنے کا جرم بھی لازم آتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔