اعتکاف سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:633
اعتکاف سے کیا مراد ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: اعتکاف  |  روزہ  |  عبادات

جواب:

:  اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی ’’خود کو روک لینا، بند کر لینا، کسی کی طرف اس قدر توجہ کرنا کہ چہرہ بھی اُس سے نہ ہٹے‘‘ وغیرہ کے ہیں۔

 ابن منظور، لسان العرب، 9 :  255

جبکہ اصطلاح شرع میں اس سے مراد ہے انسان کا علائقِ دنیا سے کٹ کر خاص مدت کے لئے عبادت کی نیت سے مسجد میں اس لئے ٹھہرنا تاکہ خلوت گزیں ہو کر اﷲ کے ساتھ اپنے تعلقِ بندگی کی تجدید کر سکے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔