کیا روزہ کی حالت میں سرمہ لگانا جائز ہے؟


سوال نمبر:624
کیا روزہ کی حالت میں سرمہ لگانا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  جی ہاں، روزہ کی حالت میں سرمہ لگانا جائز ہے جیسا کہ حدیث پاک میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

’’ایک شخص نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا (یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیک والک وسلم) میری آنکھوں میں کچھ تکلیف ہے۔ کیا میں روزہ کی حالت میں سرمہ لگا سکتا ہوں؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :  ہاں! (روزے کی حالت میں سرمہ لگا سکتے ہو)۔‘‘

 ترمذی، الجامع الصحيح  ابواب الصوم، باب ماجاء في الکحل للصائم، 2 :  97، رقم :  726

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔