ماہِ رمضان میں اگر کسی کا روزہ ٹوٹ جائے تو کیا پھر اس کے لئے کھانا پینا جائز ہے؟


سوال نمبر:613
ماہِ رمضان میں اگر کسی کا روزہ ٹوٹ جائے تو کیا پھر اس کے لئے کھانا پینا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  رمضان المبارک میں اگر کسی صحت مند شخص کا روزہ ٹوٹ جائے تو وہ رمضان المبارک کے احترام میں شام تک کھانے پینے سے رکا رہے۔ اسی طرح اگر مسافر دن میں اپنے گھر آجائے یا نابالغ لڑکا بالغ ہو جائے یا حیض و نفاس والی عورت پاک ہو جائے یا مجنوں تندرست ہو جائے تو باقی دن میں شام تک روزہ داروں کی طرح رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔