روزہ دار اگر بھول کر کھا پی رہا ہو تو کیا اُسے یاد دلانا چاہئے یا نہیں؟


سوال نمبر:612
روزہ دار اگر بھول کر کھا پی رہا ہو تو کیا اُسے یاد دلانا چاہئے یا نہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  روزہ دار کو کھاتے ہوئے دیکھے تو یاد دلانا واجب ہے یاد نہ دلایا تو گناہگار ہو گا لیکن اگر جب روزہ دار بہت کمزور ہو تو اس سے نظر پھیرلے اور اس میں جوانی اور بڑھاپے کو کوئی دخل نہیں بلکہ قوت و ضعف یعنی طاقت اور جسمانی کمزوری کا لحاظ ہے لہٰذا اگر جوان اس قدر کمزور ہو کہ یاد دلائے گا تو وہ کھانا چھوڑ دے گا اور کمزوری اتنی بڑھ جائے گی کہ روزہ رکھنا دشوار ہوگا اور کھالے گا تو روزہ بھی اچھی طرح پورا کرے گا اور دیگر عبادتیں بھی بخوبی ادا کرے گا تو اس صورت میں یاد نہ دلانے میں حرج نہیں بلکہ یاد نہ دلانا بہتر ہے اور اگر بوڑھا ہے مگر بدن میں قوت رکھتا ہے تو اب یاد دلانا واجب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔