روزوں کی قضا کے کیا احکام ہیں؟


سوال نمبر:594
روزوں کی قضا کے کیا احکام ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ کی قضاء اور کفارہ  |  روزہ  |  عبادات

جواب:

:  روزوں کی قضا کے احکام کی درج ذیل تین صورتیں ہیں :

1۔ اگر کوئی روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے تو اس پر نہ قضا ہے اور نہ کفارہ، خواہ وہ رمضان کا روزہ ہو یا غیر رمضان کا۔

2۔ اگر کوئی رمضان میں روزہ کی حالت میں بلا عذر قصداً کھا لے یا پی لے تو اس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہیں۔

3۔ اگر کوئی رمضان میں روزہ کی حالت میں کسی عذر کی وجہ سے یعنی سفر یا مرض میں روزہ توڑ دے تو اس پر صرف قضا واجب ہوگی کفارہ ضروری نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔