کیا روزہ سرطان (Cancer) کی روک تھام میں مدد دیتا ہے؟


سوال نمبر:585
روزہ کس طرح سرطان (Cancer) کی روک تھام میں مدد دیتا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ

جواب:

حال ہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق روزہ سرطان (Cancer) کی روک تھام میں مدد دیتا ہے اور یہ جسم میں کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکتا ہے۔ روزے کی حالت میں جسم میں Glucose کی مقدار کم ہو جاتی ہے چونکہ جسم کو کسی بھی مشین کی طرح ایندھن (Fuel) کی ضرورت ہوتی ہے۔ گلوکوز کی کمی کے باعث جسم توانائی کے حصول کے لئے چربی کا استعمال کرتا ہے اس عمل میں Ketone Bodies بھی پیدا ہوتی ہے جو پروٹین کو چھوٹے چھوٹے ذرات میں توڑنے کا عمل روکتی ہے۔ کینسر کے خلیوں کو اپنی نشوونما کے لئے پروٹین کے چھوٹے ذرات کی ضرورت ہوتی ہے۔ روزے کی حالت میں ذرات کم پیدا ہوتے ہیں۔ اس لئے روزہ کی حالت میں کینسر سے تحفظ ملتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔