کن حالتوں میں نماز کی قضا معاف ہے؟


سوال نمبر:509
کن حالتوں میں نماز کی قضا معاف ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

حالتِ جنون یا مرض (جس میں اشارہ سے بھی نماز نہ پڑھی جا سکے) مسلسل چھ نمازوں کے وقت میں رہا یا جو شخص معاذ اﷲ مرتد ہو گیا پھر اسلام لایا تو زمانہ اِرتداد کی نمازیں، ان تمام صورتوں میں نماز کی قضا نہیں ہوگی، یہ نمازیں معاف ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔