جواب:
حج و عمرہ کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی اداؤں کی یاد ہے۔ شیطان کو کنکر مارنا، حجرِ اسود کو بوسہ دینا، کہیں اکڑ کے چلنا اور کہیں رک جانا، صفا و مروہ کے درمیان دوڑنا، کبھی کنگھی کرنے کی ممانعت اور کبھی بال منڈوانا، کہیں مکھی و مچھر مارنے کی بھی ممانعت اور کہیں جانوروں کی قربانی دینا یہ اعمال اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی اداؤں کی یاد ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کو عبادت کا درجہ دے دیا ہے۔ اسی طرح حلق کروانا سنتِ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کی ایک اہم حکمت صفائی و ستھرائی کا حصول ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔