Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - قصر نماز کتنے دن کے قیام کے دوران پڑھنی چاہیے؟

قصر نماز کتنے دن کے قیام کے دوران پڑھنی چاہیے؟

موضوع: نماز  |  مسافر کی نماز   |  عبادات

سوال نمبر 498:
قصر نماز کتنے دن کے قیام کے دوران پڑھنی چاہیے؟

جواب:

امام ابو حنیفہ کے نزدیک مدتِ قصر پندرہ دن تک ہے اگر کوئی شخص پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ کر لے تو اس کو پوری نماز پڑھنی ہو گی۔ جبکہ ائمہ ثلاثہ (امام شافعی، امام مالک اور امام احمد) کے نزدیک مدتِ قصر چار روز تک ہے۔ اگر کوئی شخص چار روز یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ کرے گا تو اس کو پوری نماز پڑھنی ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments