کیا سادات عقیقہ کا گوشت کھا سکتے ہیں؟


سوال نمبر:4956
کیا سادات کسی غیر سادات کی طرف سے دیے گئے عقیقہ کا گوشت کھا سکتے ہیں؟ سادات کے اپنے عقیقہ کا گوشت کھانے کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: شہباز حیدرمقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 28 اگست 2018ء

زمرہ: احکام و مسائلِ عقیقہ

جواب:

قربانی اور عقیقہ کا گوشت ہر امیر و غریب، سادات و غیرِ‌ سادات کھا سکتے ہیں۔ قربانی و عقیقہ کا گوشت سادات کے لیے شرعاً ممنوع ہونے کی کوئی دلیل ہمارے علم میں‌ نہیں‌ ہے۔ سادات‘ غیرسادات کی طرف سے ہونے والی عقیقہ کی دعوت میں شامل ہو سکتے ہیں اور کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔ اسی طرح سادات اپنے عقیقہ کا گوشت اور کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری