باجماعت نماز کے لیے صف کی ترتیب کیا ہو گی؟


سوال نمبر:481
باجماعت نماز کے لیے صف کی ترتیب کیا ہو گی؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز  |  عبادات  |  نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

باجماعت نماز کے لیے صف کی ترتیب اس طرح ہو کہ امام پہلی صف کے آگے درمیان میں کھڑا ہو اس کے بعد پہلی صف مکمل کی جائے پھر دوسری پھر تیسری علی ہذا القیاس پچھلی صفیں بنائی جائیں۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

أَتِمُّوا الصَّفَّ المُقَدَّمَ ثُمَّ الَّذِي يَلِيْهِ فَمَا کَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْيَکُنْ فِی الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ.

ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب تسوية الصفوف، 1 : 258. 259، رقم : 671

’’پہلی صف مکمل کرو پھر اس کے بعد والی صف پس اگر صفوں میں کوئی کمی کی رہ جائے تو وہ آخر والی صف میں ہو۔‘‘

اگر مردوں، بچوں، مخنثوں اور عورتوں کا مجمع ہو تو ان کی صف بندی میں درج ذیل ترتیب کو ملحوظ رکھا جائے۔ آگے مرد کھڑے ہوں، پیچھے بچے، پھر مخنث اور اس کے بعد عورتیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔