مختلف سواریوں (چلتی ٹرین، کشتی، جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری) پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:476
مختلف سواریوں (چلتی ٹرین، کشتی، جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری) پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: مسافر کی نماز  |  نماز  |  عبادات

جواب:

مسافر کو اترنے میں جان کا یا بیمار ہونے یا بیماری بڑھنے یا درندہ کا خطرہ ہو یا مسافر اتنا کمزور ہو کہ کسی کی امداد کے بغیر اتر نہیں سکتا یا سوار نہیں ہو سکتا یا اسے سامان کے چوری ہو جانے یا گاڑی کے چلے جانے کا خطرہ ہو تو ان صورتوں میں مسافر کے لیے چلتی گاڑی، کشتی، ہوائی جہاز، بحری جہاز اور جانور کی سواری پر نماز پڑھنا جائز ہے۔

ذہن نشین رہے کہ سواری نماز شروع کرتے ہوئے قبلہ کے رخ کا تعین کر لے بعد میں اگر گاڑی کا رخ تبدیل ہو جائے تو نمازی بھی اپنا چہرہ قبلہ کے رخ پھیر لے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو جس طرف بھی اس کا چہرہ ہے اسی طرح اپنی نماز کو مکمل کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔