ڈاکٹر طاہرالقادری نے خواب میں امام اعظم سے کتنا عرصہ پڑھا ہے؟


سوال نمبر:4673
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک خطاب میں بتاتے ہیں کہ وہ 15 سے 20 سال تک عالم رویاء میں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے پڑھے ہیں، لیکن ایک دوسرے خطاب میں آپ کہتے ہیں کہ میں 9 سال تک عالم رویاء میں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے پڑھا ہوں۔ کیا یہ دو متضاد باتیں نہیں ہیں؟

  • سائل: شہریار بلوچمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2018ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

جنوری 2012 میں لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ میں نے عالمِ رویا میں امام اعظم ابو حنیفہ سے 15 سے 20 سال تک پڑھا ہے۔ مارچ 2012 میں حیدرآباد (ہندوستان) میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے 9 سال تک امام اعظم سے پڑھنے کا بتایا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے تحقیقی ادارہ ’فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے اس بارے میں جب شیخ‌ الاسلام سے دریافت کیا تو آپ نے دوسرے قول (9 سال پڑھنے) کو درست قرار دیا۔ 15 سے 20 سال والا قول کسی اور امام کے بارے میں تھا‘ سہواً امام اعظم ابوحنیفہ کے بارے میں بیان ہو گیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری