کن اوقات میں نماز پڑھنا جائز نہیں؟


سوال نمبر:459
کن اوقات میں نماز پڑھنا جائز نہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  نماز

جواب:

تین اوقات ایسے ہیں جن میں نماز پڑھنا جائز نہیں :

  1. سورج نکلتے وقت۔
  2. استواء (دوپہر کے وقت جب سورج نہ عروج پر ہو نہ زوال پر بلکہ ٹھہرا ہوا ہو)۔
  3. سورج ڈوبتے وقت۔

مندرجہ بالا اوقات میں نماز کی ممانعت حدیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم لوگوں کو تین اوقات میں نماز پڑھنے یا مُردوں کو دفن کرنے (مراد نمازِ جنازہ پڑھنے) سے منع فرمایا ہے :

  1. جب سورج نکل رہا ہو، یہاں تک کہ نکل کر بلند ہو جائے۔
  2. جب زوال کا وقت ہو یہاں تک کہ سورج ڈھل جائے۔
  3. جب سورج غروب ہو رہا ہو یہاں تک کہ غروب ہو جائے۔

مسلم، الصحيح، کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب الاوقات التی نهی عن الصلاة فيها، 1 : 568، 569، رقم : 831

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔