کیا غیرسنی امام کی اقتداء میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی درست ہے؟


سوال نمبر:4575
میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہوں، جہاں پر اہل سنت کی مسجد 2 کلو میٹر دوری کے فاصلے پر ہے۔ میں جوڑوں کے درد کا مریض ہوں اور پیدل سفر نہیں کر سکتا۔ سواری کا انتظام بھی ممکن نہیں۔ کیا میں دیوبندی امام کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کر سکتا ہوں؟

  • سائل: افتخار احمدمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 26 دسمبر 2017ء

زمرہ: نماز جمعہ  |  شرائط امامت

جواب:

علمی اختلاف کسی بھی مسلمان سے کیا جاسکتا ہے، تاہم جب تک آپ اس امام سے کوئی واضح گستاخانہ جملہ یا ضروریاتِ دین میں سے کسی شے کا انکار نہیں سنتے اس وقت تک ان کی اقتداء میں نماز ادا کرنے میں‌ کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری