Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں کشتی کو الٹنے سے بچانے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں کشتی کو الٹنے سے بچانے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد علی       مقام: دوحہ، قطر

سوال نمبر 4564:
السلام علیکم! میرا سوال ہے کہ میں خواب میں ایک کشتی پر سوار ہوں اور وہ کشتی الٹ گئی جسے بعد میں میں نے سیدھی کر لیا اور میں کنارے تک پہنچ گیا‘ کنارے تک پہنچتے ہی میں سوچ رہا ہوں کہ میں ایک بہت بڑا دسترخواں لگواؤں گا اللہ کے راستے میں لوگوں کو کھانا کھلانے کےلیے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیے۔

جواب:

خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کا کوئی نقصان ہونے والا تھا جس سے قدرت نے آپ کو بچا لیا ہے۔ آپ حسبِ‌ توفیق صدقہ خیرات کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-12-13


Your Comments