Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر منی خشک ہو جائے تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں؟

اگر منی خشک ہو جائے تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں؟

موضوع: طہارت

سوال پوچھنے والے کا نام: علی حسنین       مقام: فیصل آباد

سوال نمبر 4563:
السلام علیکم! اگر بستر پر منی لگ جائے اور خشک ہو جائے تو کیا اس پر سونے سے لباس پاک رہے گا؟

جواب:

بستر پر لگی ہوئی منی بےشک خشک ہو جائے اس کو دھونا ضروری ہے کیونکہ پسینہ آنے یا کپڑے گیلے ہونے کی صورت میں یہ جسم یا لباس پر لگ سکتی ہے۔ نفاستِ طبع اور طہارت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بستر کو صاف رکھا جائے۔ اس لیے جہاں منی لگی ہو اسے دھونا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-12-13


Your Comments