اگر بیوی شوہر کو کسی محرم رشتے سے پکارے تو کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:4540 السلام علیکم! اگر شادی سے پہلے لڑکے لڑکی کا دور کا ماموں بھانجی کا رشتہ ہو اور شادی کے بعد بھی لڑکی مزاق میں یا پیار سے لڑکے کو ماموں بولے تو کیا یہ شرعاً جائز ہے؟ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
بیوی کے ان الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، لیکن اس سے رشتے کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ میاں بیوی کا ایک دوسرے کو مقدس اور محرم رشتوں سے پکارنا ممنوع ہے۔ اس لیے بیوی آئندہ احتیاط کرے۔