Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں‌ سبز کپڑا دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں‌ سبز کپڑا دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: عمران خان گوپنگ       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 4515:
میری بیوی کی دوست نے خواب میں دیکھا کہ وہ میری بیوی کو سبز رنگ کا کپڑا دے رہی ہے، اس کی خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

جواب:

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ‎ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز اور سفید رنگ خیر و برکت اور دینداری کی دلیل ہے، کیونکہ یہ اہل بہشت کا لباس ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سبز رنگ عورتوں اور مردوں کے لئے دین اور دنیا میں اچھا ہے۔

مذکورہ خواب بھی مبارک خواب ہے۔ آپ کی بیوی کی دوست سے آپ کی بیوی کو دین کا علم یا کوئی نیکی نصیب ہوگی

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-07


Your Comments