ملازمت میں‌ ترقی کے لیے کیا وظیفہ پڑھا جائے؟


سوال نمبر:4497
محترم مفتی صاحب! میں امارات میں نوکری کر رہا ہوں اور اپنے فرائض بخوبی ادا کرتا ہوں۔ میرے ساتھ کام کرنے والے میری پرفارمنس سے حسد کرتے اور مینجرز کو خود ساختہ شکایات لگاتے ہیں تاکہ میں ان کے برابر ترقی نہ کروں، جتنا ممکن ہو مجھے بےعزت کرانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ اس وجہ سے اب چند سالوں سے تنخواہ میں معقول اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی ترقی ہو رہی ہے۔ بہت پریشانی ہے اور اس سلسلے سے فیملی متاثر ہو رہی ہے۔ کوئی وظیفہ تجویز کر دیں تاکہ میری ترقی کی رکاٹیں دور ہوں اور میں اپنے گھر والوں کی مالی مدد کا سلسلہ جاری رکھ سکوں۔

  • سائل: محمدمقام: متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2017ء

زمرہ: وظائف

جواب:

اگر آپ اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں‌ تو ترقی پانا آپ کا حق ہے۔ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے مینیجر سے ملیں اور اگر ان کے ذہن میں‌ کوئی غلط فہمی ہے تو اسے رفع کرنے کی کوشش کریں۔ اگر اس طرح بات نہیں‌ بنتی تو آپ کسی دوسری کمپنی میں ملازمت کر لیں تاکہ آپ کی قابلیت اور محنت کے مطابق آپ کو معاوضہ بھی مل سکے۔ ہر نماز کے بعد اور کام کرتے ہوئے درج ذیل کلمات دہراتے رہیں:

حَسْبِي اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری