Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حضرت ابوالعاص کا اصل نام کیا ہے؟

حضرت ابوالعاص کا اصل نام کیا ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد خالد       مقام: کٹیہار، بہار، انڈیا

سوال نمبر 4487:
رسول اللہ ﷺ کے داماد ابوالعاص کےاصل نام کیا ہے؟

جواب:

حضرت ابوالعاص کا اصل نام لقیط، کنیت ابوالعاص اور آپ کے والد کا نام ربیع بن عبدالعزیٰ تھا۔ آپ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے اور آپ کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے ہوا۔

  1. ابن عبدالبر، الاستیعاب، 3: 1339، رقم: 2238، بیروت، دارالجلیل
  2. عسقلانی، الاصابة فی تمییز الصحابه، 5: 684، رقم: 7559، دارالجیل

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-11-02


Your Comments