Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر مورث کے ورثاء میں‌ صرف بہن بھائی ہوں‌ تو ترکہ کی تقسیم کیا ہو گی؟

اگر مورث کے ورثاء میں‌ صرف بہن بھائی ہوں‌ تو ترکہ کی تقسیم کیا ہو گی؟

موضوع: وراثت کی تقسیم

سوال پوچھنے والے کا نام: قاضی اسد       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 4431:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت جس کی شادی ہوئی ہی نہیں اور اس کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں اور وہ عورت اب فوت ہو گئی ہے۔ اس کی وراثت صرف اس کے بہن بھائیوں‌ میں ہی تقسیم ہو گی یا دیگر رشتہ داروں میں بھی؟ کیو نکہ اس عورت کا ایک چچا بھی بھی موجود ہے ۔

جواب:

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَإِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ.

اگر (بصورتِ کلالہ مرحوم کے) چند بھائی بہن مرد (بھی) اور عورتیں (بھی وارث) ہوں تو پھر (ہر) ایک مرد کا (حصہ) دو عورتوں کے حصہ کے برابر ہوگا۔

النساء، 4: 176

بصورت مسئلہ اگر مرحومہ کے والدین بھی پہلے ہی وفات پا چکے ہیں تو پھر اس کے کل قابلِ تقسیم ترکہ کے برابر برابر چھ (6) حصے کیے جائیں‘ دونوں بھائیوں کو دو دو حصے اور بہنوں کو ایک ایک حصہ دیا جائے گا۔ دیگر رشتہ داروں کو کچھ نہیں ملے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-09-28


Your Comments