Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا موبائل ایپلیکیشنز کی معلومات دینے کا معاوضہ لینا جائز ہے؟

کیا موبائل ایپلیکیشنز کی معلومات دینے کا معاوضہ لینا جائز ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: فرہاد علی تیمور       مقام: جموں کشمیر

سوال نمبر 4430:
میں نے انٹرنیٹ پر فری میں بہت کارآمد ایپلیکیشنز ڈھونڈی ہیں جن کے ذریعہ بغیر نمبر کے فری کالز اور ایس ایم ایس کیے جا سکتے ہیں۔ اب اگر میں ان ایپلیکیشنز کی معلومات کسی دوسرے شخص کو دوں اور اس کے بدلے میں پیسے لوں تو کیا وہ پیسے میرے لیے جائز ہیں؟

جواب:
اگر یہ ایپلیکیشنز بنانے والی کمپنی اور انٹرنیٹ کے قوانین کے مطابق فری کالز اور ایس ایم ایس کے لیے ہیں تو آپ ان کو تلاش کرنے یا فعال (active) کرنے کا معاوضہ لے سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2017-09-28


Your Comments