کیا جس کا حج مقبول ہو جمرات سے اس کی کنکریاں اٹھا لی جاتی ہیں؟


سوال نمبر:4356
بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ جس حاجی کا حج مقبول ہوتا ہے جمرات کے پاس سے اس کی کنکریاں اٹھا لی جاتی ہیں اور جس کا حج مقبول نہیں ہوتا اس کی کنکریاں وہیں پڑی رہتی ہیں۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ برائے مہربانی مستند کتب سے جواب مرحمت فرمائیں۔

  • سائل: محمد طيبمقام: ممبئی، بھارت
  • تاریخ اشاعت: 23 اگست 2017ء

زمرہ: حج

جواب:

کس کا عمل قبول ہے اور کس کا نہیں؟ اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ نے کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ اعمال کی قبولیت و عدم قبولیت کا فیصلہ قیامت کے دن سنائے گا۔ اس سے پہلے کسی عمل کی قبولیت کے بارے میں ہمارے اندازے فقط ٹامک ٹوئیاں ہیں۔ اس طرح کے اندازے ہماری بنائی ہوئی باتیں ہیں‘ علم، عقل اور مذہب کی دنیا میں ایسی چیزوں کی کوئی حقیقت نہیں۔ جو شخص بھی حج کے احکام اور اداب کے مطابق حج کرتا ہے، رفث (ہم بستری) فسوق (گناہ و برائی کے کام) اور جدال (اپنے ہم سفروں سے یا خادموں سے یا غیروں کے ساتھ جھگڑنا) سے بچتا ہے تو بلاشبہ اس کا حج مقبول ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری