Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا رہائشی پلاٹ پر زکوٰۃ ہے؟

کیا رہائشی پلاٹ پر زکوٰۃ ہے؟

موضوع: زکوۃ  |  نصاب زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فیضان       مقام: لاہور

سوال نمبر 4329:
السلام علیکم! شہر میں زمین ہے جسے رہائش کی غرض سے خریدتا تھا، کسی کاروبار کے لیے نہیں۔ کیا اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی یا نہیں؟

جواب:

پلاٹ کی مالیت پر زکوٰۃ ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ شرعاً زمین کی ملکیت کو نصابِ شرعی میں شامل نہیں‌ کیا جاتا اور نہ اس پر زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے۔ اگر زمین پر کوئی چیز کاشت کی جا رہی ہے تو پیداوار پر عشر ہے۔ اس طرح اگر مکان، دکان یا پلاٹ سے کرایہ مل رہا ہے تو حاصل ہونے والی آمدنی کو دیگر مال میں شامل کیا جائے گا‘ اگر نصابِ شرعی بن رہا ہو تو اس پر زکوۃ ادا کی جائے گی۔ زمین، مکان اور پلاٹ کی ملکیت‘ اس کی قیمت پر زکوۃ نہیں ہے، خواہ اس کی مالیت لاکھوں روپے ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 0000-00-00


Your Comments