قبر کی گہرائی کتنی ہونی چاہیے؟


سوال نمبر:4287
قبر کی سامی کی گہرائی کتنی ہونی چاہیے؟

  • سائل: ماجد قادریمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 21 اگست 2017ء

زمرہ: احکام میت

جواب:

قبر کی لمبائی، چوڑائی اور گہرائی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے‘ شریعت نے اس معاملے میں کوئی خاص پابندی نہیں لگائی۔ قبر گہری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ درندے وغیرہ قبر کو کھود نہ سکیں۔ اس لیے ضرورت کے مطابق جہاں جتنی گہرائی اس مقصد کو پورا کر رہی ہو قبر کو اتنا گہرا کر لیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

تدفینِ میت کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری