جواب:
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تین وتر دو سلاموں کے ساتھ پڑھنا جائز ہے، جبکہ احناف تین وتر ایک ہی سلام کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ اس لیے تین وتر دو سلاموں کے ساتھ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے طریقہ کے مطابق ادا کیے جاتے ہیں۔ شوافع کے نزدیک وتر دو سلاموں کے ساتھ ادا کرنا افضل ہے۔ احناف کے نزدیک تین وتر ایک سلام کے ساتھ ادا کرنا مسنون ہے۔ احناف کے دلائل جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:
نمازِ وتر کی کتنی رکعات ہوتی ہیں اور اس کے پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔