مسبوق نماز کیسے مکمل کرے گا؟


سوال نمبر:4160
اسلام علیکم! مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر شرعی لحاظ سے میں مسافر ہوں اور نماز کی ادائیگی کیلیے مسجد جاتا ہوں تو امام صاحب کو تشہد میں پاتا ہوں مثلاً نماز ظہر کے وقت لیکن مجھے نہیں پتا کہ یہ تیسری رکعت ہے یا چوتھی اور یہ بھی نہیں پتا کہ امام مسافر ہے یا مقیم تو میں باقی نماز کیسے مکمل کروں۔

  • سائل: محمد جمال حسنمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2017ء

زمرہ: نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

جب امام‘ مصلیٰ‌ امامت پر مسجد میں‌ لگے ہوئے اوقاتِ نماز کے مطابق جماعت کروا رہا ہو تو یہ امام کے مقیم ہونے کی نشانی ہے۔ اس صورت میں فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں‌ ہوتی۔ یہ مشکل اس وقت درپیش ہوتی ہے جب امام مصلی امامت چھوڑ کرالگ کھڑا ہو تو دیکھنے والے کو شک ہوسکتا ہے کہ امام مقیم ہے یا مسافر، تب بھی اندازہ اور قیاس کر کے جماعت میں‌ شامل ہوا جاسکتا ہے۔

جو رکعتیں امام کے ساتھ مل جائیں وہ جماعت سے ادا ہو گئیں، جو رہ جائیں وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق کھڑا ہو کر ادا کرلے گا۔ مسبوق کی نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

اگر کوئی رکعت چھوٹ جائے تو کیسے ادا کریں گے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری