Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - جس شخص کو پیشاب (Urine) بیگ لگا ہو کیا وہ جماعت کروا سکتا ہے؟

جس شخص کو پیشاب (Urine) بیگ لگا ہو کیا وہ جماعت کروا سکتا ہے؟

موضوع: طہارت   |  نماز  |  امامت

سوال پوچھنے والے کا نام: ایم، ایچ، قادری       مقام: کشمیر (پاکستان)

سوال نمبر 4061:
السلام علیکم! کیا شرعی معذور جس کو پیشاب یا پاخانہ کا بیگ لگا ہوا ہو اور نماز کے وقت کوئی جماعت کرانے والا نہ ہو تو یہ شخص امامت کرا سکتا ہے؟ شکریہ

جواب:

اگر بدبو نہ ہو تو پیشاب یا پاخانہ کا بیگ لگے ہوئے شخص کا حکم سلسلِ بول کا ہے۔ اگر بدبو آ رہی ہے تو ایسا شخص مسجد نہیں جاسکتا، تاکہ تلویثِ مسجد نہ ہو۔

اگر حاضرین میں سے کوئی بھی شخص جماعت کروانے کے قابل نہ ہو تو پھر بیگ لگا شخص جماعت کروا سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-12-06


Your Comments