Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کیا شرعی معذور تہجد کے وضو نمازِ فجر ادا کرسکتا ہے؟

کیا شرعی معذور تہجد کے وضو نمازِ فجر ادا کرسکتا ہے؟

موضوع: وضوء   |  معذور کے مسائل   |  معذور کی نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: ایم، ایچ قادری       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 4033:
گذارش یہ ہے کہ شرعی معذور اگر تہجد کیلئے وضو کرتا ہے تو کیا اُسی وضو سے وہ فجر اور اشراق کی نماز ادا کر سکتا ہے؟

جواب:

شرعی معذور کا وضو ایک فرض نماز کا وقت خارج ہونے سے ختم ہو جاتا ہے، اس کے لیے اگلی نماز ادا کرنے کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔ اگر معذور نے نمازِ تہجد ادا کرنے کے لیے وضو کیا تو یہ فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے کافی نہیں، کیونکہ تہجد نمازِ عشاء کے وقت میں ادا کی جاتی ہے اور نمازِ عشاء کا وقت ختم ہونے پر اس کا وضو جاتا رہے گا۔ اسی طرح شرعی معذور اگر فرض نماز ادا کرنے کے لیے وضو کرتا ہے تو اس سے وہ نوافل، تلاوت اور اذکار کرسکتا ہے لیکن نماز کا وقت خارج ہونے پر وضو ٹوٹ جائے گا اور اگلی نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہوگا۔

لہٰذا شرعی معذور نمازِ تہجد ادا کرنے کے لیے وضو کرے تو اس سے نمازِ فجر ادا نہیں کرسکتا، نماز فجر کی ادائیگی کے لیے اسے نیا وضو کرنا ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2016-10-06


Your Comments