Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر نکاح کے گواہان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجلسِ نکاح میں شریک ہوں تو نکاح کا کیا حکم ہے؟

اگر نکاح کے گواہان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجلسِ نکاح میں شریک ہوں تو نکاح کا کیا حکم ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد انیس       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 4021:
السلام علیکم مفتی صاحب! مجھے نکاح‌ کے بارے میں ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے۔ اگر لڑکا، لڑکی اور لڑکی کی ماں ایک جگہ (یورپ) میں‌ موجود ہوں، جبکہ نکاح خوان، نکاح کے گواہان اور لڑکے لڑکی کے رشتےدار دوسری جگہ (پاکستان) میں موجود ہوں تو کیا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا نکاح درست ہوگا؟

جواب:

جدید وسائل اور ذرائع نے دور دراز بیٹھے لوگوں کو دیکھنا اور سننا ممکن بنا دیا ہے۔ اس لیے بعض اوقات مجالسِ نکاح بھی سکائپ وغیرہ کے ذریعے منعقد کی جاتی ہیں۔ اگر ویڈیو کال کے ذریعے ہونے والے نکاح میں نکاح کے ارکان اور شرائط (ایجاب و قبول، ولی کی اجازت، شہادتین اور حق مہر وغیرہ) پورے کیے گئے ہیں تو نکاح منعقد ہو جائے گا، اگر تو ان میں کوئی ایک شے مفقود ہو یا حقیقت کے برعکس کچھ بتایا گیا ہو تو نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

ٹیلی فون یا انٹرنیٹ پر نکاح‌ منعقد ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-10-20


Your Comments