Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟

کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟

موضوع: قربانی   |  مسائل قربانی

سوال نمبر 4017:
کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟

جواب:

حدیث مبارکہ کی روشنی میں درج ذیل چار قسم کے جانوروں کی قربانی جائز نہیں:

  1. اندھا، جس کا اندھا پن ظاہر ہے۔
  2. بیمار، جس کی بیماری ظاہر ہو رہی ہو۔
  3. لنگڑا، جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔
  4. لاغر، جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔

ابن ماجه، السنن، کتاب الأضاحی، باب مايکره ان يضحی به، 3: 542، رقم:3144

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments