Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
  وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
فتویٰ آن لائن - شرعی عذر کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

شرعی عذر کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  نماز  |  معذور کی نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: رانا وقار حسین       مقام: قصور

سوال نمبر 4004:
اونچائی سے گرنے کی وجہ سے میری ایڑھی کی ہڈی فریکچر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میں نماز میں بیٹھ نہیں سکتا اور پاؤں میں‌ درد ہوتا ہے۔ کیا میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب:

اگر آپ پاؤں گھٹنوں یا ٹخنوں وغیرہ میں تکلیف کی وجہ سے کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو کرسی وغیرہ پر بیٹھ کر نماز ادا کرسکتے ہیں۔ دین اسلام میں نہ تنگی ہے نہ تکلیف، اس کی بنیاد یُسر (آسانی) پر رکھی گئی ہے، یہ سہولتیں اور رعایتیں شارع علیہ السلام کی طرف سے ہیں۔ کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے تفصیلی مسئلے کے مطالعے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-09-08


Your Comments